5400 کلومیٹر پیدل سفر کرنیوالےعثمان ارشد نےحج کی سعادت حاصل کرلی

اوکاڑہ(اُمت نیوز) اوکاڑہ سے6 ماہ 13دن میں 5400 کلومیٹر کاپیدل سفر کرکے حجاز مقدس پہنچنے والے عثمان ارشد نےحج کی سعادت حاصل کرلی۔
حاجی عثمان ارشد کا کہنا ہے کہ الحمدللہ آج حج کی ادائیگی سے زندگی کا سب سے بڑا فریضہ ادا ہوگیا ۔ اوکاڑہ کے حاجی عثمان ارشد نے اپنے ایک تحریری پیغام میں کہا کہ اللہ کا شکر گزار ہوں جس کے فضل اور ماں باپ اساتذہ اور دوستوں کی دعاوں سے حج کی ادائیگی آج اپنے اس مقصد میں کامیاب ہوگیا جس کیلئے تقریبا 9 ماہ قبل اوکاڑہ سےحج کیلئے پیدل سفر پر نکلا تھا، تین ملکوں کے بارڈر کراس کرکے چھ ماہ اور تیرہ دن میں 5400 کلومیٹرز کا پیدل سفر کیا۔