لاہور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ معروف وکیل اور سیاسی رہنما لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو سی آئی اے ماڈل ٹاؤن پولیس نے حراست میں لیا، گرفتاری کیلیے سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی گئی۔ ملزم کی شناخت محسن لمبا کے نام سے ہوئی جو خطرناک شوٹر ہے اور درجنوں مقدمات میں مطلوب ہے۔
یاد رہے کہ ملزم کی فائرنگ سے لطیف کھوسہ کے گھر میں موجود ایک شخص زخمی ہوا تھا جبکہ گیراج میں کھڑی گاڑی اور گیٹ کو نقصان پہنچا تھا۔