سابق مینجر سلمان احمد نےراحت فتح علی خان خلاف دبئی حکام کو کئی درخواستیں دے رکھی ہیں، فائل فوٹو
سابق مینجر سلمان احمد نےراحت فتح علی خان خلاف دبئی حکام کو کئی درخواستیں دے رکھی ہیں، فائل فوٹو

منی لانڈرنگ کے الزامات, راحت فتح علی خان کیخلاف تحقیقات کا آغاز

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔

کرنسی کی مبینہ اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر راحت فتح علی خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق راحت فتح علی خان کے اثاثوں کا 9 سالہ ریکارڈ جمع کرلیا گیا ہے جب کہ اثاثوں، انکم ٹیکس گوشواروں سے آمدن کی تفصیلات لی گئی ہیں۔

ایف بی آر نے ایف آئی اے کو گلوکار راحت فتح علی خان کی آمدن اور ظاہر کردہ اثاثوں کا 9 سالہ ریکارڈ بھجوایا دیا،ایف آئی اے نے تحقیقات کے لیے راحت فتح علی خان کا سال 2014 سے سال 2022 تک کا ریکارڈ مانگا تھا۔

ایف آئی اے کو راحت فتح علی خان کے گوشواروں اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ کی نقول بھجوا دی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم راحت فتح علی خان کے خلاف کرنسی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کررہی ہے۔