لاہور میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ کی گھتی سلجھ گئی، فائرنگ میں ملوث ملزم محسن عرف لمبا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
نہوں نے کہا کہ ملزم کا اعترافی بیان میں کہنا تھا کہ اس نے پی ٹی آئی رہنما زبیر خان نیازی کے کہنے پر لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کی، زبیر نیازی نے اپنا ایک بندہ بھی نشاندہی کے لیے ساتھ بھجوایا تھا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ ملزم کو حملے کے لیے 10 لاکھ روپے دیے گئے، ملزم ایک لاکھ روپے ایڈوانس وصول کر چکا تھا، یہ ایک سیاسی جماعت کا کارکن ہے۔
کامران عادل کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کا زبیر نیازی سے تعلق قائم ہوا تھا، اس نے اعتراز احسن کے گھر پر بھی فائرنگ کا منصوبہ بنایا تھا۔