وزارت داخلہ نے وزیرِ اعظم کو ملکی مجموعی امن و سلامتی کی صورتحال اور وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی، فائل فوٹو
 وزارت داخلہ نے وزیرِ اعظم کو ملکی مجموعی امن و سلامتی کی صورتحال اور وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی، فائل فوٹو

عیدالاضحیٰ قربانی، مساوات اور ہمدردی کے جذبے کی علامت ہے، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ قربانی، مساوات اور ہمدردی کے جذبے کی علامت ہے، یہ سماجی واقتصادی عدم مساوات کوکم کرکے اتحاد کو فروغ دیتا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر میں بالعموم مسلمانوں اور بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جو آج یہ تہوار منا رہے ہیں ان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، اللہ ان کی زندگیوں میں سکون اور خوشحالی عطا فرمائے! آمین

گزشتہ روز بھی ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے حجاج کرام، تمام پاکستانیوں اور امت مسلمہ کو حج کی مبارکباد دی تھی۔