اس کی شناخت 45 سالہ محمد عرفان کے نام سے کی گئی، فائل فوٹو
اس کی شناخت 45 سالہ محمد عرفان کے نام سے کی گئی، فائل فوٹو

کراچی، زرگراں ویلفیئر ایسوسی ایشن کا صدر فائرنگ سے جاں بحق

کراچی: کھارادار موسیٰ لین میں زرگراں ویلفیئر ایسوسی ایشن کا صدر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا فائرنگ کی زد میں آکر خاتون سمیت 2 افراد بھی زخمی ہوگئے ۔

کھارادار موسیٰ لین میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے ۔

مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لائی گئی جہاں اس کی شناخت 45 سالہ محمد عرفان کے نام سے کی گئی جو زرگراں ویلفیئر ایسوسی ایشن کا صدر تھا جبکہ زخمیوں خاتون 40 سالہ نسیمہ اور 17 سالہ عبدالوہاب کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے.