کراچی(اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کراچی کے صدر اکرم چیمہ نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ 9 مئی کے مجرموں کو کڑی سزا دی جائے، واقعات کے وقت میں موجود نہیں تھا۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے، ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے۔ بچپن سے سنتے آرہے ہیں ملک نازک موڑ سے گزر رہا ہے، اب ہم اس ملک کو نازک موڑ سے آگے لیکر جائیں گے، احتجاج کی آڑ میں املاک کو نقصان پہنچانا مناسب نہیں، پی ٹی آئی کراچی کی صدارت اور بطور رکن استعفی دیتا ہوں۔