راولپنڈی( اسٹاف رپورٹر )عیدالاضحی کے موقع پر راولپنڈی پولیس کے موثر سیکورٹی انتظامات، 2500 سے زائد افسران 684مساجد،98 کھلے مقامات،65 امام بارگاہوں پر سیکورٹی فرائض سر انجام دیں گے، تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر راولپنڈی پولیس کی جانب سے موثر سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، عید الاضحی کے موقع پر ملکہ کوہسار مری کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، عید الاضحی کے موقع پر راولپنڈی پولیس کے 2500 سے زائد افسران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، 684مساجد،98 کھلے مقامات،65 امام بارگاہوں پر سیکورٹی فرائض سر انجام دئیے جائیں گے،مری میں سیاحوں کے تحفظ اور سہولت کے لیے 700سے زائد افسران تعینات کیے گئے ہیں،مری میں ٹریفک کی روانی کویقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کے 285افسران بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، عید کے دنوں میں ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے شہر بھر میں 37 خصوصی پکٹس لگائی گئی ہے،جن پر 700سے زائد افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے، عید الاضحی پر ضلعی پولیس کے ساتھ ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس، ڈولفن فورس اورمحافظ سکارڈ بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ تھانوں کی موبائلز اور موٹر سائیکل سکواڈ چاند رات اور عید الاضحی کے موقع پر اپنے اپنے علاقہ میں گشت کے فرائض سرانجام دیں گے، مری میں آنے والے سیاحوں کی سہولت، آگاہی اور تحفظ اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنایا جائے گا،راولپنڈی پولیس عید الاضحی کے موقعہ پر ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنایا جائے گا۔