اسلام آباد: ایس ایس پی آپریشنز وانوسٹی گیشن کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد( اسٹاف رپورٹر )ایس ایس پی آپریشنز وانوسٹی گیشن کی زیر صدارت اجلاس،اجلاس میں مویشی منڈیوں،عید الاضحی کے موقع پر نماز عید کے اجتماع سمیت مساجد/امام بارگاہوں اورضلع بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات اور عوام ا لناس کے جان و مال کے تحفظ کویقینی بنانے کے احکامات جاری کئے، تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی آپریشنز /انوسٹی گیشن ملک جمیل ظفر نے مویشی منڈیوں،عید الاضحی کے موقع پر نماز عید کے اجتماع سمیت مساجد/امام بارگاہوں،ضلع بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات اور عوام ا لناس کے جان و مال کے تحفظ کویقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد کیا،جس میں تمام زونل ڈی پی اوز، ایس پی انو سٹی گیشن، ایس پی ٹریفک،ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی پر اپر ٹی، انچارج اینٹی وہیکل لفٹنگ یو نٹ اورتمام تھانہ جات کے افسران مہتمم نے شرکت کی،ایس ایس پی آپریشنز /انوسٹی گیشن نے مساجد اور امام بار گاہوں کی سیکورٹی کو الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کیے

انہوں نے مزید کہا کہ سیف سٹی کی فالکنز اور ڈولفن کو بھی متحر ک رکھا جائے، عید الاضحی کے موقع عوام الناس کی بڑی تعداد اپنے آبائی علاقوں میں روانہ ہوتے ہیں اس وجہ سے اپنے علاقہ میں محلہ کمیٹیاں بنائیں اور ان کمیٹیوں کے نمائندے مقرر کروائیں اور ان کے رابطہ نمبرتھانہ جات کے پیڑولنگ آفیسرز کے علاوہ سیف سٹی کی فالکن اور ڈولفن کے تمام افسران و ملازمان کے پاس ہو تاکہ گھروں کی بھرپور سکیورٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔تمام مارکیٹس،ہائے و یزاور شاپنگ مالز میں سیکورٹی کی صورتحال کو موثر پٹرولنگ کے ذریعے یقینی بنائیں،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منظور شدہ مویشی منڈیوں میں بھی عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کو الرٹ رکھا جائے، حکومت پاکستان کی جانب سے کالعدم تنظیمو ں پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی ہے اس لیے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ صرف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ این او سی کے حامل اداروں ہی کھالیں اکھٹی کریں، تفریحی گاہوں،پارکس اور قبر ستا نو ں میں بھی سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔

ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر نے کہا کہ وہ خودتمام ڈیوٹیز کی نگرانی کریں گے،ایس ایس پی آپریشنز /انوسٹی گیشن نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ڈیوٹی پر تعینات عملہ کے ساتھ تعاون کریں اور اپنی شناختی دستاویزات اپنے ہمراہ رکھیں، انہوں نے تمام افسران وجوانوں کو بھی ہدایت کی کہ تمام افسران دلچسپی اور حب الو طنی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں اور اپنا آ رام اور نیند عوام کی حفاظت کی خاطر قر بان کریں تاکہ شرپسندوں اور جرائم پیشہ عناصر اپنے  عزائم میں کامیاب نہ ہو سکیں، انہوں نے مزیدکہا کہ اسلام آبادکیپیٹل پولیس جرائم کے سدباب اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے۔