راولپنڈی( اسٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس کا شہر بھر میں فلیگ مارچ،فلیگ مارچ کی قیادت ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن(ر)محمد عامر خان نیازی نے کی، فلیگ مارچ میں سینئر افسران، ایس ایچ اوز، ٹریفک پولیس، ڈولفن سکواڈاورضلعی پولیس نے حصہ لیا، تفصیلات کے مطابق سی پی اوسیدخالدہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا،فلیگ مارچ کی قیادت ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن(ر)محمد عامر خان نیازی نے کی، فلیگ مارچ میں سینئر افسران، ایس ایچ اوز، ٹریفک پولیس، ڈولفن سکواڈاورضلعی پولیس نے حصہ لیا، فلیگ مارچ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز سے شروع ہو کرعمار چوک، چوہان چوک،راول روڈ، حاجی چوک، ٹرانسفارمر چوک، چاہ سلطان روڈ، گلاس فیکٹری چوک، کمیٹی چوک، اقبال روڈ،نیا محلہ چوک، عالم خان روڈ، فوارہ چوک، ڈنگی کھوئی چوک، بانسانوالہ چوک، جامع مسجد روڈ، امام باڑہ چوک، بنی چوک،اصغر مال روڈ، رحمان آباد، چاندنی چوک،کوہاٹی سے ہوتا ہواکمیٹی چوک، لیاقت باغ چوک، مریڑ چوک، قاسم مارکیٹ، چیئرنگ گراس، چوہڑ چوک، مال روڈ، امام بارگاہ قصر سجاد روڈ، ڈھوک سیداں، کلمہ چوک سے ہوتا ہوا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں اختتام پذیر ہوا،سی پی او سیدخالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ فلیگ مارچ کا مقصد عیدالاضحی کے موقع پر جرائم پیشہ وسماج دشمن عناصر کے خلاف راولپنڈی پولیس کے عزم کا اظہار ہے، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، عیدالاضحٰی کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔