حکومت کی اہم اتحادی جماعت بی این پی ناراض ہوگئی

کوئٹہ (امت نیوز) حکومت کی اہم اتحادی جماعت بی این پی ناراض ہوگئی،بلوچستان نیشنل پارٹی کا حکومت سے علیحدگی پرغور شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق

حکومت کی اہم اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی سربراہ بی این پی اختر مینگل کی زیرصدارت خضدار میں پارٹی قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس کے دوران حکومت سے علیحدگی پر بھی مشاورت کی گئی۔ فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ دیگر اتحادی جماعتوں کو تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔ معاملات میں بہتری نہ آنے کی صورت میں حکومت سے راستے جدا کیے جائیں گے۔