جدہ میں امریکی قونصلیٹ کے قریب فائرنگ،2 افراد ہلاک

جدہ (امت نیوز) سعودی عرب میں مکہ ریجن پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ بدھ کی شام جدہ میں امریکی قونصلیٹ کی عمارت کے قریب ایک مسلح شخص کو روکا گیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مبینہ شخص ہلاک ہوگیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بیان میں مزید کہا گیا کہ اس واقعہ میں امریکی قونصلیٹ کا ایک نیپالی سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ مسلح شخص نے امریکی قونصلیٹ کی عمارت کے قریب گاڑی کھڑی کی اور بندوق لے کر باہر نکلا، جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے صورتحال سے نمٹنے کےلیے پہل کی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی وجوہات کا تعین کرنے کےلیے سیکیورٹی تحقیقات جا ری ہیں۔