لاہور (اُمت نیوز)لاہور میںبجلی کی ہائی ولٹیج تاریں گرنے سے2 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے ماڈل ٹائون کیو بلاک میںپیش آیا جس میں ہائی وولٹیج تاریں موٹر سائیکل پر سوار بد قسمت خاندان پر گر گئیں
جس کے نتیجے میں موقع پر ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی شناخت فاطمہ کے نام سے ہوئی جب کہ اسی خاندان سے تعلق رکھنے والی عائشہ اور اسکا شوہر شہباز بھی جھلس گیا۔
یہ بھی پڑھیں:۔قرآن مجید جلانے کیخلاف سویڈش سفارت خانے پر دھاوا
ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ افراد کو اہل محلہ نے ریسکیو کی مدد سے جنرل اسپتال منتقل کیا جہاں شہباز کی بھی موت واقع ہو گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اسی سڑک سے گزرنے والا دوسرا موٹرسائیکل سوار نوید بھی بجلی کی تاروں سے کرنٹ کی زد میں آکر زخمی ہوگیا جسے جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اہل علاقہ کے مطابق ایک ماہ سے علاقے میں بجلی کے لوڈ کا مسئلہ چل رہا تھا، تار سے اسپارکنگ کی وجہ سے متعدد بار چنگاریاں نکلیں جس پر لیسکو کو بجلی کا مسئلہ حل کرنے کی درخواست کی تھی لیکن شنوائی نہیں کی گئی۔
پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد فاطمہ اور شہباز کی لاش کو مردہ خانہ پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دیا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ورثاء کی درخواست ملنے پر مقدمے کا اندراج کیا جائے گا