وزیر خارجہ بلاول بھٹو آج جاپان کے دورے پر جائیں گے

اسلام آباد(اُمت نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جاپانی حکومت کی دعوت پر آج سے جاپان کا دورہ کریں گے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جاپان کے وزیراعظم، وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقاتیں کریں گے، اس کے علاوہ وزیر خارجہ جاپان کے اہم کاروباری اداروں کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ جاپانی حکومت سے جاپان میں پاکستانی میں پاور ایکسپورٹ کے حوالے سے بھی گفتگو کی جائے گی اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تاریخی دوستانہ تعقلقات قائم ہیں اور اہم عالمی امور پر دونوں ممالک کا موقف مشترکہ رہا ہے۔
توقع ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ جاپان سے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئی گرمجوشی پیدا ہوگی۔