لاہور(اُمت نیوز)عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز بھی پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جس نے عید کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔ گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، بورے والا، رینالہ خورد، قبولہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔ اس کے علاوہ اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔