انقرہ (اُمت نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان کی صدارتی دفتر میں باسکٹ بال کھیلتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ترک میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ترک صدر آسانی اور مہارت کے ساتھ گیند کو سنبھال کر باسکٹ میں پھینک رہے ہیں، اس سے قبل طیب اردوان سیاست میں آنے سے پہلے نیم پیشہ ورانہ سطح پر فٹ بال بھی کھیل چکے ہیں۔
Turkish President Recep Tayyip Erdogan played basketball with MPs and other colleagues at the presidential complex in Ankara on the third day of Eid al Adha pic.twitter.com/yH3ljhoumi
— TRT World (@trtworld) June 30, 2023
رجب اردوان نے عید کے تیسرے روز یہ باسکٹ بال میچ کھیلا جس میں ان کے ارکان پارلیمنٹ اور دوسرے ساتھی بھی بطور کھلاڑی شریک تھے۔
واضح رہے کہ ترک میڈیا میں وقتاً فوقتاً طیب اردوان کی صحت کے بگڑنے کی خبریں آتی رہتی ہیں، جون کے اوائل میں ایک ترک صحافی کین اتاکلی نے ٹویٹر پر لکھا تھا کہ ڈاکٹر مبینہ طور پر مستقبل قریب میں اردوان کی کسی طبی مسئلے کی بنا پر سرجری کرنے کی تیاری کر رہے ہیں تاہم رجب طیب اردوان کی انتظامیہ نے ایسی خبروں کی تردید کی تھی۔