سوئیڈن (اُمت نیوز)سوئیڈنمیں قرآن کریم کی بےحرمتی کے افسوس ناک واقعے پر یورپی یونین کا ردِ عمل سامنے آ گیا۔
یورپی یونین نے قرآن کریم کی بے حرمتی کے عمل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ جارحانہ، بے عزتی پر اور واضح طور پر اشتعال انگیزی پر مبنی ہے، یہ عمل کسی بھی طرح ہماری رائے کیا عکاس نہیں ہے۔
یورپی یونین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نسل پرستی، نفرت انگیزی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
یورپی یونین نے کہا ہے کہ بے حرمتی کا واقعہ ایسے وقت میں کیا گیا جب مسلمان عیدالاضحیٰ منا رہے تھے، یورپی یونین مذہب یا عقیدے اور اظہارِ رائے کی آزادی کے لیے کھڑی ہے۔
یورپی یونین نے اپنے ردِ عمل میں کہا ہے کہ نسل پرستی، نفرت انگیزی، عدم برداشت کی یورپ میں کوئی جگہ نہیں ہے، وقت آ گیا ہے کہ باہمی افہام و تفہیم اور احترام کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہو جائیں۔
یورپی یونین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے تنازعات کو روکنے کا بھی وقت آ گیا ہے۔