سیالکوٹ (اُمت نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف عید کے تیسرے روز نہانے کیلئے موترہ نہر پہنچ گئے۔
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے شدید گرمی کے موسم میں پل کے سٹینڈ پر چڑھ کر موترہ نہر میں چھلانگ لگائی اور ماہرانہ انداز میں تیراکی کرتے رہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کی ماہرانہ تیراکی کو دیکھنے کیلئے لوگوں کا رش لگ گیا اور لوگ ان کی ویڈیو بناتے رہے، خواجہ آصف کو دیکھ کر منچلے بھی نہر میں نہانے لگ گئے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف عید کے تیسرے دن سیروتفریح کے لیئے سیالکوٹ نہر پہنچ گئے
اور سیالکوٹ موترے نہر پل سے چھلانگ لگا کر تیراکی کرتے ھوئے pic.twitter.com/DZDdo38hTw
— Pakistan Tourism (@PakistanJannatt) July 1, 2023
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف کی غوطہ خوری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی جس پر صارفین دلچسپ انداز میں تبصرے کر رہے ہیں۔