صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری

مدینہ منورہ (اُمت نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور نوافل ادا کئے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی، خوشحالی و ترقی کیلئے دعائیں بھی کیں۔
صدر مملکت علوی مناسک حج کے بعد مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔
اس سے پہلے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی تھی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پاکستانی صدر مناسک حج کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔
مسجد نبوی امور کے معاون ڈاکٹر نبیل بن محمد اللحیدان، مسجد نبوی کی سیکیورٹی فورس کے کمانڈر کرنل متعب البدرانی اور دیگر عہدیداروں نے ان کا خیرمقدم کیا۔
علاوہ ازیں بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی سنیچر کو مسجد نبوی میں حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔