راولپنڈی( اسٹاف رپورٹر ) پارٹی کے دوران لڑکے اور لڑکی کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے میں واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک فلیٹ میں مبینہ ڈانس پارٹی اور دوران کیک کاٹنے کے دوران نحیا نامی لڑکی اور اسامہ نامی لڑکے کو علی نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ، پولیس ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کو ٹانگوں پر دو فائر لگے ,پولیس چوکی گلریز مصروف تفتیش ہے اور دونوں زخمیوں بینظیر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، مزید تفتیش جاری ہے ۔