موٹروے پر تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرا گئی،3جاں بحق

راولپنڈی( اسٹاف رپورٹر ) موٹروے پر تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ، تفصیلات کےمطابق تلہ گنگ کے رہائشی تین کزن  ماجد غوری ، شاہد غوری ، عمران غوری گاڑی پر مری کےلئے جا رہے تھے کہ کار ٹھلیاں انٹرچینج کے قریب بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں تینوں افراد جاں بحق ہو گئے ،  جاں بحق ہونے والوں میں ماجد غوری ، شاہد غوری ، عمران غوری شامل ہیں ، ادھر پولیس نے بھی ضابطہ کی کاروائی شروع کر دی ہے۔ادھر راولپنڈی میں تیز رفتار گاڑی  نے تین موٹر سائیکلوں پر سوار چھ افراد کو کچل ڈالا ۔حادثے میں ایک خاتون جان بحق اور پانچ افراد زخمی ہو گئے ، تفصیلات کےمطابق راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر تیز رفتار گاڑی نے پہلے دو موٹرسائیکلوں  پر سوار چار مرد و خواتین کو کچلا ‏وہاں سے فرار ہوتے کار سوار نے گاڑی تلسہ چوک طرف بھگائی تو مخالف سمت سے آنے والے ٹریلر سے گاڑی ٹکرا گئی ، حادثہ کے دوران ایک خاتون جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہو گئے، ،موقع پر موجود شہریوں نے کار سوار کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔