بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، فائل فوٹو
بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، فائل فوٹو

کراچی میں7 اور 8 جولائی کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے 7 اور 8 جولائی کو کراچی میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔

مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کے مطابق بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جس کے باعث کراچی کے کچھ مقامات پر تیز اور موسلادھار بارشیں بھی ہوسکتی ہیں۔

سندھ کے مختلف اضلاع سکھر، جیکب آباد گھوٹکی، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، مٹھی، چھور، پڈعیدن، نگرپارکر، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، میرپورخاص، دادو، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار مون سون بارشیں ہوسکتی ہیں۔