صحرائے تھر میں بارشوں کے بعد سانپ نکل آئے

چھاچھرو(امت نیوز) تھر میں بارشوں کے بعد سانپ بلوں سے باہر آ گئے، 25 سے زائد افراد سانپوں کے ڈسنے سے زخمی ہوگئے۔ تھر کے علاقے چھاچھرو کے ریگستان میں حالیہ بارشوں کے بعد شدید گرمی سے سانپ نکل بلوں سے باہر نکل آئے۔ سانپوں کے کاٹنے سے 11 افراد زخمی ہوگئے،3روز کے دوران سانپ کے ڈسنے سے زخمی افراد کی تعداد 25 ہوگئی۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق زخمی افراد میں متعدد خواتین اور بچے شامل ہیں، اسپتال انتظامیہ کے مطابق سانپوں کے کاٹے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔