لارڈز(امت نیوز) لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 43 رنز سے شکست دیکر ایشز سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔آسٹریلیا کی جانب سے ملنے والے 371 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کے کپتان آل راؤنڈر بین سٹوکس نے بھرپور مزاحمت کی۔ اس دوران انہوں نے وکٹ کے چاروں اطراف جارحانہ شارٹس کھیلتے ہوئے حریف باؤلرز کو بے بس کیے رکھا۔
آخری روز ایک دلچسپ مرحلہ دیکھنے کو ملا جب جونی بیرسٹو ڈرامائی انداز میں رن آؤٹ ہوئے اس دوران سٹیڈیم میں فیصلے کے خلاف بھرپور صدائیں بلند کی گئیں۔
انگلش کپتان 155 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، بین ڈکٹ 83 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے، دیگر بیٹرز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔ بین سٹوکس الیون ہدف کے تعاقب میں 327 رنز پر ڈھیر ہو گئی، مچل سٹارک، پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ نے 3.3 شکار کیے۔