بغداد (نیٹ نیوز) سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر عراق میں فٹبال لیگ کے دوران دونوں ٹیموں نے شدید احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے توجہ حاصل کرلی۔
Much respect to Iraqi footballers and referees as they hold the Quran before a match in reply to the burning of the Quran in Sweden.#quran #quranburning #quranburninginsweden pic.twitter.com/eCg8KyQhMb
— Mohammed Al-Hilli (@malhilli) July 1, 2023
سویڈن کی جانب سے ملک میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر پوری دنیا میں مسلمانوں سمیت عالمی برادری کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔عراق کی فٹبال لیگ کی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور ریفریز میچ کے آغاز میں ہاتھوں میں قرآن مجید کے نسخوں کے ہمراہ شریک ہوئے اور بوسہ دیتے ہوئے دکھائی دیئے۔لیگ میں شامل ٹیموں کے اس عمل نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی