حافظ نعیم نے طوطا فال نکالنے کا کام شروع کردیا، ناصر شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہےکہ میئر الیکشن ہارکر حافظ نعیم کے اعصاب پر گہرا اثر پڑا ہے، انہوں نے طوطا فال نکالنے کا کام شروع کردیا ہے۔ طوطا بھی زہریلی پیشگوئیاں کررہا ہے، طوطے نے بلاول کے وزیراعظم نہ بننے کی غلط فال نکال دی، حافظ نعیم فال نکالنے کا کام چھوڑکر کچھ دن آرام کریں۔

بلاول وزیراعظم بنیں گے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم پولیس سے بھی ناراض ہیں، ان پر تنقید حیران کن ہے۔