قصور: دو گروپوں میں شدید فائرنگ، تین افراد جاں بحق

قصور(امت نیوز) دو گروپوں میں شدید فائرنگ، تین افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ضلع قصور کی تحصیل چونیاں کے نواحی علاقہ گندھی اوتاڑ میں دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 3 افراد موت کی وادی میں پہنچ گئے ، جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں عبد اللہ، رمضان اور عمران شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں سلیم، مکرم، منظور، مدثر ، خالد وغیرہ شامل ہیں۔ لاشوں اور زخموں کو تحصیل اسپتال چونیاں منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں افراد ایک ہی گروپ کے جاں بحق ہوئے ہیں ، زخمیوں میں دونوں گروپس کے لوگ شامل ہیں، وقوعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔