جج پر اعتراض سے لے کر عدالت کا وقت ضائع کرنے تک ہر حربہ استعمال کیا گیا، فائل فوٹو
جج پر اعتراض سے لے کر عدالت کا وقت ضائع کرنے تک ہر حربہ استعمال کیا گیا، فائل فوٹو

پرویز خٹک کے الزامات سراسر جھوٹ ،بے ہودہ ہے، پی ٹی آئی

لاہور(امت نیوز)ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے پرویز خٹک کے حالیہ بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز خٹک کا چیئرمین پی ٹی آئی اور پارٹی کے خلاف بیان سراسر لغو، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے، پرویز خٹک پارٹی کے عہدوں سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد ان الزامات سے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،پرویز خٹک چیئرمین کو 9 مئی کے واقعات کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں جو سراسر جھوٹ ،بے ہودہ اور بے بنیاد ہے، پرویز خٹک بطور صوبائی صدر پارٹی کے تمام فیصلوں میں مکمل طور پر شریک ہونے کے ساتھ ساتھ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بھی رابطے میں تھے، پرویز خٹک کو پریس کانفرنس کے بعد فیصلے غلط نظر آنے لگے،اگر پرویز خٹک کو پارٹی کے کئے ہوئے فیصلوں سے اختلاف تھا تو اسی وقت عہدے اور پارٹی رکنیت سے مستعفی کیوں نہ ہوئے؟

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کیا وجہ ہے کہ اپنے خیالات کا اظہار کرنے کیلئے انہوں نے 9 مئی کا انتظار کیا،قوم گواہ ہے کہ چئیرمین تحریک انصاف نے اپنی 27 سالہ سیاست میں ہمیشہ پر امن احتجاج کی بات کی۔ قاتلانہ حملے کے باوجود ملک میں کوئی پر تشدد کاررائیواں نہیں کی گئیں، پرویز خٹک کو پارٹی رہنماؤں کو پارٹی چھوڑنے پر اکسانے کیلئے شو کاز نوٹس جاری کیا گیا، پرویز خٹک جھوٹے الزامات لگانے کی بجائے فیصلہ کریں کہ انہوں نے پارٹی میں رہنا ہے کہ نہیں، شاید پرویز خٹک اس قسم کے الزامات کے ذریعے نئی کنگز پارٹی میں اپنے لیے کسی مرکزی عہدے کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔