الیکشن کمیشن چودہ پندرہ دسمبر کو انتخابی شیڈول کا اعلان کر سکتا ہے، فائل فوٹو 
الیکشن کمیشن چودہ پندرہ دسمبر کو انتخابی شیڈول کا اعلان کر سکتا ہے، فائل فوٹو 

آنے والا وقت ہمارا ہے،مہنگائی کاخاتمہ پہلی ترجیح ہوگی،نواز شریف

دبئی (نیٹ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کا عندیہ دیتے ہوئے زور دیا کہ آنے وقت ہمارا ہے اور ہماری حکومت میں پاکستانی معیشت کی بحالی اور مہنگائی کا خاتمہ ترجیح ہوگی۔

دبئی میں مسلم لیگ یو اے ای کے وفد سے ملاقات دوران انہوں نے کہا کہ ن لیگ پاکستانی معیشت کو بحران سے نکالے گی کیونکہ ن لیگ نے ہمیشہ پاکستان کو مشکل وقت سے باہر نکالا ہے اور اب بھی ایسا ہی کریں گے۔ مسلم لیگ یو اے ای کے وفد کی قیادت ن لیگ یواے ای کے صدر غلام مصطفی مغل نے کی جبکہ نواز شریف کے ہمراہ مریم نواز بھی تھیں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ عدلیہ کے غلط فیصلوں سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، 150 سے زائد پیشیاں بھگت کر بھی انصاف نہیں ملا۔ سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نوازشریف ان دنوں دبئی میں موجود ہیں، جہاں ان کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں جاری ہیں۔

سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دور میں ججز پر دباؤ ڈال کر بھی غلط فیصلے صادر کرائے گئے، ہمیں 150 سے زائد پیشیاں بھگت کر بھی انصاف نہیں ملا۔