فرانس میں پرتشدد مظاہرے، انٹرنیٹ سروسز جزوی طور پر بند

فرانس(اُمت نیوز) فرانس میں پر تشدد مظاہرے کےباعث انٹرنیٹ سروسز کو جزوی طور پر بند کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فرانس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پولیس کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں پرتشدد مظاہروں کے باعث سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کےلئے جزوی طور پر انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق انٹرنیٹ سروسز کی جزوی بندش مخصوص علاقوں میں رات کے اوقات میں کی جائے گی،
سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ بندش کا مقصد صرف سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنا ہے نہ کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی، موبائل فون کمپنیاں اور لینڈ لائن فون کی سہولت میں کسی قسم کا خلل نہیں آئے گا،موبائل فون کمپنیاں معمول کے مطابق فون سروسز فراہم کریں گی۔

واضح رہے کہ فرانس میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کے بعد مظاہرین کا جلاؤ گھیراؤ جاری ہے، اب تک 2 ہزار گاڑیاں نذرآتش کر دی گئیں اور 700 سے زائد املاک کو نقصان پہنچایا گیاہے