سابق برطانوی باکسر عامر خان کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا

برطانیہ(اُمت نیوز) سابق باکسر عامر خان کا ایک اور سکینڈل سامنے آیا ہے، اس بار برطانوی میڈیا کی جانب سے عامر خان کے سمیرا نامی برطانوی ماڈل سے رابطوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔
برطانوی اخبار (THE SUN) کے مطابق عامر خان نے ماڈل سمیرا سے آن لائن رابطہ کیا ملنے کا کہا اور انہی رابطوں کے دوران ان کے ٹیٹو کی تعریف بھی کی
دوسری جانب ماڈل سمیرا نے بھی عامر خان کو تصاویر بھیجیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق عامر خان نے سمیرا کو بتایا کہ ان کی شادی ایک کاروباری انتظام تھا وہ اور فریال کم ہی اکٹھے رہتے ہیں
لیکن جب عامر خان نے شادی کی 10ویں سالگرہ پر فریال اور بیٹی کی تصاویر شیئر کی تو سمیرا نے رابطہ ختم کردیا
بعد میں رابطہ اور تصاویر بھیجنے کا سلسلہ بحال ہوا لیکن پھر ٹوٹ گیا۔