آسٹریلوی کھلاڑیوں سے جھگڑا، ایم سی سی کے 3 ممبران معطل

آسٹریلیا(اُمت نیوز)آسٹریلوی کھلاڑیوں سے جملوں کے تبادلے پر ایم سی سی نے 3 ارکان کی رکنیت معطل کردی۔
لارڈز ٹیسٹ کے آخری روز جونی بیئرسٹو کے متنازع آؤٹ ہونے پر میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے چند ممبرز نے لانگ روم میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کے خلاف نعرے لگائے تھے۔
میریلیبون کرکٹ کلب نے 3 ارکان کی رکنیت معطل کرکے مزید تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے
واضح رہے کہ میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے واقعے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا سے معافی مانگ لی تھی۔
ایم سی سی نے کرکٹ آسٹریلیا سے معافی مانگی اور کہا کہ جملوں کا تبادلہ دوبارہ نہیں ہوا، کسی کو گراؤنڈ سے نکالنا مناسب نہیں ہوگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑیوں سے ایم سی سی ممبران نے مبینہ طور پر ہاتھا پائی کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔