قرآن پاک کی بے حرمتی، جماعت اسلامی کا بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان

لاہور (اُمت نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سویڈن حکومت کی سرپرستی میں قرآن کریم جلانے کی ناپاک جسارت ہوئی، جماعت اسلامی واقعے کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی۔
اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کی جانب سے بھی سرکاری سطح پر بھرپور ردعمل دیا جانا چاہیے، مغربی استعماری ممالک مسلمانوں کو کسی قسم کی اہمیت دینے کو تیار نہیں، مغرب کا اپنا نظام بری طرح ناکام ہوچکا ہے اور اب وہ اسلام کی حقانیت تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مغربی نظام نے انسانیت کو جنگ و جدل، خون خرابہ، فحاشی اور غربت دی، اسلامی ممالک اور پاکستان کی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ سویڈن کے واقعہ پر شدید سے شدید تر ردعمل دیں، پہلے مرحلے میں تمام عالم اسلام سے سویڈن کے سفیروں کو نکالا جائے۔