پمز اسپتال اسلام آباد میں 700 سے زائد گیسٹرو کے مریض داخل

اسلام آباد(اُمت نیوز)عیدالاضحیٰ کے بعد سے اب تک پمز اسپتال اسلام آباد میں 700 سے زائد گیسٹرو کے مریض داخل ہوگئے۔
ترجمان ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ای ڈی) پمز ڈاکٹر مبشر ڈاہا نے کہا ہے کہ 700 سے زائد مریضوں کو اسپتال نے مفت علاج کی سہولت اور ادویات فراہم کی ہیں۔
ترجمان ای ڈی پمز نے مزید کہا کہ اسپتال انتظامیہ نے عید کے دوران ایمرجنسی ہائی الرٹ پر رکھی ہے۔
ڈاکٹر عمران سکندر نے کہا کہ جگر، دل، معدے کے مریض کھانے پینے میں احتیاط برتیں، گوشت کا زیادہ استعمال صحت کے لیے مضر ہے۔