صدر مملکت عارف علوی کا مدینہ منورہ میں اسلامی میوزیم کا دورہ

 

مدینہ منورہ(اُمت نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مدینہ منورہ میں اسلامی میوزم کا دورہ کیا۔
عارف علوی نے مسجد نبویؐ سے متصل میوزیم کا اہل خانہ اور قونصل جنرل خالد مجید کے ہمراہ دورہ کیا، ان کی آمد پر میوزیم کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر ناصر الزہرانی نے استقبال کیا۔

صدر مملکت نے میوزیم میں سیرت النبیؐ کے بارے میں مفید معلومات سے استفاده کیا انہیں اسلامی تہذیب و تمدن کے بارے میں بھی آگاہ کیا جب کہ میوزیم میں اسلامی اور ثقافتی ماڈلز میں بھی بھرپور دلچسپی لی۔

اس موقع پر ڈاکٹر ناصر الزہرانی کا کہنا تھا کہ میوزیم مسلم ورلڈ لیگ کے زیر اہتمام قائم کیا گیا ہے، اسے اسلامی ممالک میں بھی متعارف کروایا جائے گا۔