عدالت نے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین سے وضاحت طلب کرلی، فائل فوٹو
عدالت نے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین سے وضاحت طلب کرلی، فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2 ماہ کیلیے موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2 ماہ کیلئے موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی جس کا دورانیہ 10 جولائی سے 10 ستمبر تک ہوگا، آفس آرڈر بھی جاری کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2 ماہ کیلیے موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی، چھٹیوں کے دوران فاضل ججز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری چھٹیوں میں دستیاب ہوں گے، دیگر 6 ججز مختلف اوقات میں مقدمات کی سماعت کیلیے دستیاب ہوں گے۔

آفس آرڈر میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران ہنگامی نوعیت کی درخواستیں دائر کی جا سکیں گی، پیر سے جمعرات تک عدالتی اوقات صبح ساڑھے 9 سے دن ڈیڑھ بجے تک ہوں گے، جمعہ کو عدالتی اوقات صبح ساڑھے 9 سے دن 12 بجے کے درمیان ہوں گے۔

آفس آرڈر کے مطابق تعطیلات کے دوران دفتری اوقات صبح ساڑھے 9 سے دوپہر ساڑھے 3 بجے تک رکھے گئے ہیں۔