کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تمام غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کا حکم

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کراچی ضلع وسطیٰ میں تمام غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی کی مقامی عدالت میں ڈسٹرکٹ سینٹرل غیر قانونی تعمیرات کے کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران عدالت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ایس بی سی اےغیرقانونی تعمیرات روکنے میں کیوں ناکام ہے؟ کیوں نہ اس کا ذمے دار بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ٹھہرایا جائے؟

عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو 17 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا جب کہ آئندہ سماعت سے قبل غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کا حکم بھی دے دیا۔