کراچی: عید الاضحٰی کی چھٹیوں کے بعد ڈالر کی قیمت میں یکدم بڑی کمی ریکارڈکی گئی، اوپن مارکیٹ میں مزید سستا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق آج پیر پہلے کاروباری روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید 5 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت اوپن مارکیٹ میں 284 روپے پر آگئی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کا ریٹ 270 روپے پر پہنچا دیا۔
تاہم ڈالر کی قیمت کے حوالے سے وزیر خزانہ نے اپنی ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 270 اور 272 پر آگیا ہے۔
AlhamdoLilah—Mubrook
1. CPI Inflation clocks in@29%:
As per the data released by PBS, CPI inflation for Jun’23 clocked-in at 29.4% compared to 38% YoY for May’23.2. PSX added 2,334 points in KSE100 index by 1pm.
3. Pak Rupee vs Dollar in open Market @270/272.
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) July 3, 2023