دبئی: سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کل 4 جولائی کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
شریف فیملی کے ذرائع کے مطابق نواز شریف سعودی عرب میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں نواز شریف کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں طے ہیں، ملاقاتوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری پر گفتگو کی جائے گی، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے کئی وفود نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔
ملکی معیشت کی بہتری کے لیے سعودی عرب اور امارات سے سرمایہ کاری آنے کی توقع ہے۔