کوئٹہ: مرغی کے گوشت کی قیمت فی کلو 100 روپے اضافے کے بعد 900 روپے ہوگئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں مرغی اور گائے کے گوشت کی قیمت میں 100 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد مرغی کا گوشت 900 روپے جبکہ گائے کا بغیر ہڈی کا گوشت 1100 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا ہے۔