دونوں شہداکی نمازجنازہ پہلےتربت اور بعدمیں آبائی علاقوں میں اداکی گئی۔ فائل فوٹو
دونوں شہداکی نمازجنازہ پہلےتربت اور بعدمیں آبائی علاقوں میں اداکی گئی۔ فائل فوٹو

میجر ثاقب حسین اورنائیک باقرعلی فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

راولپنڈی: میجر ثاقب حسین شہید اور نائیک باقرعلی شہید کوان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ  سپرد خاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں شہداکی نمازجنازہ پہلےتربت اور بعدمیں آبائی علاقوں میں اداکی گئی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران/ سپاہیوں، رشتے داروں اور دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

 آئی ایس پی آر کے مطابق میجر ثاقب حسین شہید ساکن ضلع سانگھڑ، سندھ اور نائیک باقرعلی شہید  ساکن ضلع دادو، سندھ  2 جولائی کو بلوچستان کےعلاقے ہوشاب میں دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج وطن عزیز کے دفاع کےلیے پرعزم ہے۔