نیو یارک: معیشت کی درجہ بندی کرنے والے بین الاقوامی ادارے موڈیز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدہ پاکستان کی معیشت کو استحکام بخشے گا۔
اپنے ایک بیان میں موڈیز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے سے حکومت کی مالی گنجائش میں قدرے بہتری آئے گی۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ قلیل مدت میں معاشی سرگرمیاں متاثر رہیں گی، لہٰذا پاکستان کو طول المدتی استحکام کے لیے اصلاحات متعارف کرانا ہوں گی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کو اپنی آمدن بڑھانے پربھی توجہ دینا ہوگی ،اس کے علاوہ پاکستان کو ٹیکس اصلاحات کرنے کی بھی ضرورت ہے۔