بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں واقع تمام دفاتر ماسوائے لازمی خدمات کے بند رہیں گے، فائل فوٹو
بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں واقع تمام دفاتر ماسوائے لازمی خدمات کے بند رہیں گے، فائل فوٹو

ضلع کیماڑی میں 200 ایکڑاراضی قبرستان کیلئے مختص

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئرکراچی بےرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں قبرستان کی جگہوں کی کمی کو پورا کیا جائیگا، ضلع کیماڑی میں 200 ایکڑ اراضی قبرستان کے لئے مختص کی گئی ہے، بہت جلد اس جگہ پر ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیاجائے گا.

ضلع ملیر میں بھی جلد قبرستان کے لیے جگہ حاصل کی جارہی ہے،یہ بات انہوں نے شہر میں قبرستانوں کی موجودہ صورتحال اور نئے قبرستانوں کی تعمیرکےحوالے سےمنعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکہی، اس موقع پر ڈپٹی میئرکراچی سلمان عبداﷲ مراد، ڈپٹی کمشنرکیماڑی غلام قادر تالپور، فوکل پرسن وزیر بلدیات سندھ کرم ﷲ وقاصی اورمتعلقہ حکام بھی موجود تھے، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ضلع کیماڑی نے میئرکراچی کو قبرستانوں کےحوالے سےتفصیلی بریفنگ دی، میئرکراچی نے کہاکہ کیماڑی میں ماڈل قبرستان بنانے کاکام جلدشروع کردیاجائے گااور اس سلسلے میں ابتدائی کام جاری ہے، قبرستان کےماڑی اور دیگر ملحقہ اضلاع کے لوگوں کی ضروریات کو پورا کرے گااور یہاں تدفین کے لیے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

میئرکراچی نےکہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران شہریوں نے قبرستان کی جگہوں کی کمی کی نشاندہی کی ہے اور شہریوں کے مسائل کاحل ہماری اولین ترجیح ہے ، یہی وجہ ہے کہ کراچی میں دو نئے ماڈل قبرستان بنانےکےمنصوبے پر کام شروع کیا گیا ہے، شہر میں موجود قبرستانوں کی حالت بھی بہتر بنائی جائے گی اور قبرستانوں کی چار دےواری کی تعمےر و مرمت اور وہاں پانی اور روشنی کے انتظامات کئے جائیں گے تاکہ شہریوں کو اپنے عزےز و اقارب کی وفات پر ان کی تدفین میں شرکت کے دوران مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، قبرستانوں کی اندرونی حالت بہتر بنانے کے ساتھ اطراف کےعلاقےکو بھی بہتر اورصاف ستھرا بناناضروری ہے، خصوصاً شب برأت اور عید کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد قبرستانوں میں اپنے عزیز واقارب کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے آتی ہے لہٰذا قبرستانوں کی طرف جانے والے راستوں کو بہتر اور روشن بناناضروری ہے، ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ شہریوں کو اس حوالے سے زیادہ سے زیادہ سہولےات فراہم کی جائیں۔