اسلام آباد(اُمت نیوز)چیئرمین تحریک انصاف کی نو مئی کو گرفتاری پر ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ اور پُرتشدد احتجاج میں ملوث ایک اور شرپسند کی فیملی کا اعترافی بیان سامنے آگیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ سانحہ 9 مئی کا ایک اور شرپسند حیدر محمود گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جس کے ماموں کا اعترافی بیان سامنے آیا ہے ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ جی ایچ کیو پرحملہ، پاکستان پر حملے کےمترادف ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ جی ایچ کیو سمیت کسی بھی ملکی ادارے پر حملہ ناقابل قبول ہے، کسی سیاسی جماعت کی پاک آرمی کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سب کو لیکچر دیتے ہیں، کیا 9 مئی کو کینٹ پر حملے کی ہدایات نہیں دی تھیں۔