وہاکا (اُمت نیوز)شمالی امریکی ملک میکسیکو کی ریاست وہاکا کے ایک قصبے کے میئر نے خوشحالی لانے کیلئے مگرمچھ سے شادی کرلی۔ اس موقع پر دلہن کو روایتی سفید لباس پہنایا گیا جبکہ تقریب میں روایتی گانوں پر رقص بھی کیا گیا۔ شادی کے موقع پر دلہن کو روایتی سفید لباس پہنایا گیا تھا۔ وائرل تصاویر میں دُلہا کو ’دُلہن‘ کا بوسہ لیتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم حفاطتی اقدامات کے پیش نظر دُلہن کا منہ باندھ دیا گیا تھا۔
Para cumplir con una de las costumbres más arraigadas en el pueblo de San Pedro Huamelula #Oaxaca, el alcalde de la localidad, Víctor Hugo Sosa, aceptó casarse con una lagarta viva y la ceremonia fue este viernes.
📹Rusvel Rasgado pic.twitter.com/A8VnhIFt5q
— Quadratín Oaxaca (@Quadratinoaxaca) July 1, 2023
اس موقع پر منعقد کی جانے والی رنگوں بھری تقریب میں روایتی گانوں پر رقص بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ ’چھوٹی شہزادی‘ کا لقب پانے والا سات سالہ مادہ مگرمچھ سے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ایک دیوتا کی نمائندگی کرتا ہے ، اور ریاست وہاکا میں مگر مچھ سے رسمی شادی کا رواج صدیوں سے رائج ہے جس کا مقصد خوشحالی لانا ہوتا ہے۔
یہ روایت ممکنہ طور پر اوکساکا ریاست کی چونٹل اور ہواوے مقامی برادریوں سے صدیوں پرانی ہے۔ مگرمچھ سے شادی رچانے والے میئرموکٹر ہیوگو سوسا نے کا کہنا ہے کہ، ’یہ دو ثقافتوں کا اتحاد ہے‘۔