تینوں ججوں نے متفقہ طور پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو نااہل قرار دیا ۔ فائل فوٹو
تینوں ججوں نے متفقہ طور پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو نااہل قرار دیا ۔ فائل فوٹو

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار

گلگت:وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیدیا گیا۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کیخلاف چیف کورٹ میں جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی ،تینوں ججوں نے متفقہ طور پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو نااہل قرار دیا ۔

پیپلز پارٹی کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی غلام شہزاد آغا نے وزیراعلیٰ کو ڈگری کو عدالت میں چیلنج کیا تھا، عدالت سے آئین پاکستان کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ان کی نااہلی کی استدعا کی تھی

واضع رہے۔ پیپلز پارٹی کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی غلام شہزاد آغا نے 2 جون کوخالد خورشید کی لندن سے جاری ڈگری کو چیلنج کیا تھا۔