خالد خورشید بدستور صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان رہیں گے،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(اُمت نیوز)سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نااہلی کے باوجود صدر تحریک انصاف گلگت بلتستان رہیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی منظوری سے خالد خورشید خان بدستور صدر پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان رہیں گے ۔
محمد خالد خورشید خان کی نااہلی کو مجاز عدالت میں چیلنج کیا جائے گا،سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عمر ایوب کے دستخط سے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کیخلاف چیف کورٹ میں جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا گیا ہے
پیپلز پارٹی کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی غلام شہزاد آغا نے وزیراعلیٰ کو ڈگری کو عدالت میں چیلنج کیا تھا، عدالت سے آئین پاکستان کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ان کی نااہلی کی استدعا کی تھی