اسلام آباد(اُمت نیوز)اسلام آباد میں دنیا کی سب سے بڑی برڈ ایوری بنانے کی منظوری دے دی گئی، جو 10 ایکڑ پر محیط ہوگی۔
سی ڈی اے اسلام آباد بورڈ کا اہم اجلاس پوا جس میں متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی، اور اس میں سب سے اہم دنیا کی سب سے بڑی برڈ ایوری بنانے کی منظوری دی گئی، یہ برڈ ایوری 10 ایکڑ رقبے پر محیط ہوگی۔
اجلاس میں کپیٹل اسٹریٹ کے 20 پلاٹس کی بھی منظوری دے دی گئی، جب کہ مالی سال 24-2023 کے بجٹ کی منظوری بھی دی گئی، جس کے مطابق بجٹ کا تخمینہ 150 ارب 94 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے۔
بجٹ میں کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اخراجات کا تخمینہ 150 ارب 9 کڑور 50 لاکھ روپے ہوگا، موجودہ بجٹ 85 کروڑ 20 لاکھ روپے کا سرپلس بجٹ ہوگا۔