عام تعطیل کا اعلان شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے پیش نظر کیا گیا ہے،فائل فوٹو
عام تعطیل کا اعلان شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے پیش نظر کیا گیا ہے،فائل فوٹو

عبد اللہ شاہ غازی ؒ کے عرس پر تعطیل کا اعلان

کراچی: عظیم روحانی بزرگ حضرت عبد اللہ شاہ غازی ؒ کے سالانہ عرس پر تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کےموقع پر 11جولائی کوچھٹی کا اعلان کردیا گیا، اس دن تمام بلدیاتی ادارے بند ہوں گے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے 11جولائی کوچھٹی کا اعلان کردیا گیا،اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا.

واضح رہے کہ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز11 جولائی کو ہوگا، عظیم روحانی بزرگ حضرت عبد اللہ شاہ غازی ؒ کے عرس کے موقع پر ملک کے طول و عرض سے عقیدت مند آتے ہیں۔