گلگت:سپریم اپیلٹ کورٹ نے وزیراعلیٰ کے انتخابات کے حوالے سے حکم امتناعی جاری کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جعلی ڈگری کیس میں خالد خورشید کی نااہلی کے بعد وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلیے آج تین بجے اجلاس طلب کیا گیاتھا۔
پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی حاجی گلبرخان نے اجلاس ملتوی کیلیے سپریم اپیلٹ کورٹ میں درخواست جمع کرائی تھی ،سپریم اپیلٹ کورٹ نے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلیے اسمبلی اجلاس روکنے کا حکم دیدیا۔